Sad poetry in urdu:
Selected a few lines “sad poetry in urdu” from parven shakir
Book khoshbo for u ,lines are very
deep and meaning full.
I hope u will like it .with diligence
selected for you .
وہ تو خوشبو ہے ،ہوؤں میں بکھر جائے گا
مسئلہ پھول کا ہے پھول کدھر جائے گا
ہم تو سمجھے تھے کہ اک زخم ہے بھر جائے گا
کیا خبر تھی کہ رگِ جاں میں اتر جائے گا
وہ ہواؤں کی طرح خانہ بجاں پھرتا ہے
ایک جھونکا ہے جو آئے گا گزر جائے گا
وہ جب آئے گا تو اس کی رفاقت کے لئے
موسمِ گُل میرے آنگن میں ٹھر جائے گا
آخرش وہ بھی کہیں ریت پر بیٹھی
ہوگی
تیرا یہ پیا ر بھی دریا ہے اتر جائے گا
مجھ کو تہزیب کے برزخ کا
بنایا وارث
جرم یہ بھی میرے اجداد کے سر جائے گا
Sad poetry in urdu: |
٭٭٭٭٭٭
کمالِ ضبط کو خود بھی تو آزماؤں گی
میں اپنے ہاتھ سے اس کی دلہن سجاؤں گی
سپرد کرکے اسے چاندنی کے ہوتھوں میں
میں اپنے گھر کے اندھیروں کو لوٹ آؤں گی
بدن کے کرب کو وہ بھی سمجھ نہ پائے گا
میں دل میں روؤں گی آنکھوں میں مسکراؤں گی
وہ کیا گیا کہ رفاقت کے سارے لطف گئے
میں کس سے روٹھ سکوں گی ،کسے مناؤں گی
اب اس کافن تو کسی اور سے ہوا منسوب
میں کس کی نظم اکیلے میں گنگناؤں گی
وہ ایک رشتہ بے نام بھی نہیں لیکن
میں اب بھی اس کے اشاروں پہ سر جھکاؤں گی
بچھا دیا تھا گلابوں کے ساتھ اپنا وجود
وہ سو کے اٹھے تو خوابوں کی راکھ اٹھاؤں گی
سماعتوں میں گھنے جنگلوں کی سانسیں ہیں
میں اب کبھی تیری آواز سن نہ پاؤں گی
جواز ڈھونڈ رہا تھا نئی محبت کا
وہ کہ رہا تھا کہ میں اس کو بھول جاؤں گی
Sad poetry in urdu: |
٭٭٭٭٭٭
نم ہیں پلکیں تری اے موجِ ہوا،رات کے ساتھ
کیا تجھے بھی کوئی یاد آتا ہے ،برسات کے ساتھ
روٹھنے
اور منانے کی حدیں ملنے لگیں
چشم پوشی کے سلیقے تھے ،شکایت کے ساتھ
تجھ کو کھو کر بھی رہوں ،خلوتِ جاں میں تیری
جیت پائی ہے محبت نے عجب مات کے ساتھ
نیند لاتا ہوا،پھر آنکھ کو دُکھ دیتا ہو ا
تجربے دونوں ہیں وابستہ ترے ہات کے ساتھ
کبھی تنہائی سے محروم نہ رکھا مجھ کو
دوست ہمدرد رہے کتنے،مری ذات کے ساتھ
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
Sad poetry in urdu: |
0 Comments