google.com, pub-2607375308869963, DIRECT, f08c47fec0942fa0 Urdu poetry from zeena 2021 :

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

Urdu poetry from zeena 2021 :

 

Urdu poetry from  zeena  2021 :

کہا تھاکس نے کہ عہد وفا کرواس سے

جو یوں کیا  ہے  تو   پھر  کیوں گلہ کرو اس سے

نصیب   پھر کوئی تقریبِ قرب  ہو کہ نہ ہو

جو دل میں ہوں وہی باتیں کہا کرو اس سے

یہ کیا کے تم ہی غمِ  ہجر کے فسانے  کہو

کبھی تو اس کے بہانے سنا  کرو اس سے

فراز ترکِ تعلق تو خیر کیا ہوگا

یہی بہت ہے کہ کم کم ملا کرو اس سے

٭٭٭٭

تجھ سے بچھڑ کے ہم بھی  مقدر کے ہو گئے

پھر جو بھی در ملا اس در کے ہو گئے

پھر ہوں  ہوا کے غیر کو دل سے لگا لیا

اندر وہ نفرتیں تھیں کہ باہر کے ہو گئے

اے یادِ یار تجھ سے کریں کیا شکایتیں

اے دردِہجر ہم بھی تو پتھر کے ہوگئے

سمجھا رہے تھے مجھ کو سبھی نا صحانِ شہر

پھر رفتہ رفتہ اسی کافر کے ہو گئے

روتے ہو اک جزیرہ جاں کو فراز تم

دیکھو تو کتنے شہر سمندر کے ہو گئے ۔

 

 

 

urdu-poetry
urdu-poetry

Post a Comment

0 Comments