Bywafa shayari 2 lines by zeena blog:
Zeena blog provides for friends the best collection of
poetry diligently, including Wafa poetry, Bywafa poetry, love poetry, sad poetry. All types of best poetry you will find here on a daily basis.
مجھ کو رسوا تو سرِ محفل نہ کروایا کرے
کاش آنسو میری آنکھوں میں رہ جایا کرے
اے ہوا میں نے تو بس اس کا پتہ پوچھا تھا
اب کہانی تو نہ ہر بات کی بن جایاکرے
بس بہت دیکھ لئےخواب سہانے دن کے
اب وہ باتوں کی رفاقت سے نہ بہلایا کرے
اک مصیبت تو نہیں ٹوٹی سو اب اس دل سے
جس قیامت نے گزرنا ہے گزر جایا کرے
دل نے اب سوچ لیا ہے کہ یہ ظالم دنیا
جو بھی کرنا ہے کرے مجھ کو نہ الجھایا کرے
جس کے خوابوں کو میں آنکھوں میں سجا کر رکھوں
اس کی خوشبو کبھی مجھ کوبھی تو مہکایا کرے
wo mujh say lipat kar roya kisi aor k lia
ہونے دو بارش ہم بھی رو لیں گیں
دل میں ہیں کچھ ذخم پرانے دھو لیں گیں
0 Comments