Urdu poetry:
کتنے برس لگے
یہ جاننے میں
کہ میرے اندر تیرا ہونا کیا ہے
ایسا ہونا بھی چاہئے تھا
شام ہوتے ہی
چاند میں روشنی آجاتی ہے
رات ہوتے ہی
رات کی رانی مہک نہیں اُٹھتی
شام اور روشنی کے بیچ
رات اور خوشبو کے بیچ
ایک ایسا لمہ ہوتا ہے
جس کا ہماری زمیں سے کوئی تعلق نہیں ہوتا
اس آسمانی لمحے نے
اب ہمیں چھولیا ہے!
Urdu poetry love by perven shakir |
1 Comments
کمال سائی
ReplyDelete